متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا جہاز طبی سامان لے کر قازقستان روانہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا جہاز طبی سامان لے کر قازقستان روانہ

16 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ آٹھ میٹرک ٹن طبی سامان لے کر قازقستان روانہ کیا گیا۔ یہ امداد تقریبا 8 ہزار سے زائد طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں ، جس سے ملک میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

قازقستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر محمد احمد بن سلطان الجابر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قازقستان کی حمایت کے لئے صحت کے بہترین نتائج اور طبی امداد فراہم کرنے اور اس کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قزاقستان ان وبائی امراض کے دوران متحدہ عرب امارات سے طبی امداد حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا۔ اپریل میں بھی متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ 13 میٹرک ٹن مختلف طبی اور حفاظتی سامان کی فراہمی کے لئے قازقستان روانہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 71 ممالک کو 1069 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کرکے کوویڈ19 کے بحران کا جواب دیا ہے جبکہ اس طبی امداد سے ایک ملین سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے


یہ مضمون شئیر کریں: