متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت پیراگوئے کو طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت پیراگوئے کو طبی امداد کی روانگی

10 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ پیراگوئے کو سات میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ روانہ کیا تاکہ انسداد کوویڈ19 کی کوششوں میں اس ملک کی مدد کی جا سکے۔

اس امداد سے لگ بھگ 7000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہو گی جو کہ وائرس کی روک تھام کے لئے کام کرتے ہیں۔ امداد کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے بیونس آئرس میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے انچارج ڈیفن آف حسین علی بن ہلال النقبی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پیراگوئے متحدہ عرب امارات کی جنوبی امریکہ کی اقوام کے ساتھ تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینے کی حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات پیراگوئے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے کوشاں ہے۔

النقبی نے مزید کہا کہ پیراگوئے کے لئے دی جانے والی امداد متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی خواہش کے مطابق ہے کہ وہ پیراگوئے کے ساتھ ہر سطح پر دوستی کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 117 ممالک کو 1،385 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جب کہ اس عمل سے 1.3 ملین سے زیادہ طبی پیشہ ورفراد کی مدد کی گئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: