متحدہ عرب امارات کھانے کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے فعال اقدامات کر رہا ہے: مریم الہیمیری

متحدہ عرب امارات کھانے کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے فعال اقدامات کر رہا ہے: مریم الہیمیری

29 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر مملکت برائے خوراک و پانی مریم  الہیمیری نے کہا ہے کہ فوڈ سپلائی چین میں غذائی ضیاع اور نقصان کو کم کرنا ایک اہم مقصد ہے جو متحدہ عرب امارات کی فوڈ سکیورٹی کو تقویت بخشے گا۔

خوراک کے ضیاع کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر  انہوں نے کہا کہ غذا کا نقصان اور ضائع کرنا ایک بہت بڑا عالمی چیلینج ہے جس کے عملی حل کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں صحت مند اور پائیدار خوراک تیار کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تیار شدہ کھانے کا ایک تہائی حصہ ضائع ہو رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں ساڑھے 850 ملین سے زیادہ لوگ بھوک میں مبتلا ہیں۔ اگر ضائع شدہ کھانے میں سے آدھا استعمال کیا جائے تو دنیا بھوک کو ختم کر سکتی ہے۔انوہں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کھانے پینے کے ضیاع اور ضائع ہونے کے معاملے کو ترجیح دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی نے 29 ستمبر کو خوراک کے ضیاع کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے طور پر نامزد کیا تھا ۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: