متحدہ عرب امارات کا کورونا وائرس اسکریننگ کے لئے لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال

متحدہ عرب امارات کا کورونا وائرس اسکریننگ کے لئے لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال

14 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و روک تھام نے کوویڈ19 کے مشتبہ کیسز کا پتہ لگانے کے لئے ڈی پی آئی لیزر ٹیکنالوجی کو اپنا لیا ہے۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پر مشتمل آلہ چند سیکنڈز میں خون کے نمونے میں موجود سوجن کا پتہ لگا لیتا ہے۔ 

مئی میں، قوانٹ لیز امیجنگ لیب نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایسا آلہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو چند سیکنڈ میں کورونا ٹیسٹ کے نتائج دستیاب کرتا ہے نیز یہ لیزر ٹیکنالوجی پر مشتمل آلہ بڑے پیمانے پر بہت تیزی کے ساتھ اسکریننگ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ 

وزیر صحت و روک تھام عبد الرحمن محمد اویس نے قومی ایجادات اور دیگر اہم کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا جن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات  کوتحقیق اور جدت کے مرکز کے طور پر مستحکم ہو نے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ان مریضوں کو چیک کرنے کا ایک تیز ترین طریقہ پیش کرتی ہے جن پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہو


یہ مضمون شئیر کریں: