متحدہ عرب امارات اور قبرص کے وزرائے صحت کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر عبدالرحمٰن بن محمد بن ناصر ال اویس نے قبرص کے وزیر صحت قسطنطنیس آئاناؤ سے صحت اور طبی شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے

02 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و روک تھام کے وزیر عبدالرحمٰن بن محمد بن ناصر ال اویس نے قبرص کے وزیر صحت قسطنطنیس آئاناؤ سے صحت اور طبی شعبوں میں باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وڈیو کال کے دوران دونوں فریقوں نے کوویڈ19 کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ الاویس نے وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے اور وائرس کے لئے موثر ویکسین تلاش کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے مختلف عالمی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات اور قبرص کے درمیان باہمی تعاون سے اس بحران پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔




یہ مضمون شئیر کریں: