مصافحہ کرنے سے ابوظہبی کے سرکاری دفاتر میں تنخواہوں میں کمی ہوگی

مصافحہ کرنے سے ابوظہبی کے سرکاری دفاتر میں تنخواہوں میں کمی ہوگی

امارات ابوظہبی کی ہیومن ریسورس اتھارٹی نے امارات کے تمام سرکاری محکموں کو کوویڈ19 وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر سزاؤں سے متعلق 2020 کا سرکلر نمبر (16) جاری کیا ہے۔ سرکلر میں سرکاری محکموں میں کام اور حاضری کے لئے رہنما اصول بھی مرتب کیے گئے ہیں۔ سرکلر کے مطابق ، جو بھی ملازم جو کام کی جگہ پر دوسروں سے مصافحہ کرے گا اسے پہلی بار تنبیہ کی جائے گی جبکہ دوسری بار ایسا کرنے پر ایک دن کی تنخواہ کم کردی جائے گی اور تیسری بار تین دن کی تنخواہ کی کمی کی جائے گی۔

مزید برآں اگر کوئی بھی ملازم وائرس کے انفیکشن کے ساتھ کام کی جگہ پر آتا ہے یا کوویڈ19 کی علامات اس میں پائی جاتی ہیں تو پلی بار پانچ دن کی تنخواہ جبکہ دوسری بار 10 دن کی تنخواہ اور تیسری بار 15 دن کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی ملازم یہ جاننے کے باوجود کہ وہ کوویڈ19 مثبت ہے کام پر آئے گا تو اس کی تنخواہ کے 15 دن کم ہوجائیں گے۔ سرکلر کے ذریعہ دیگر خلاف ورزیوں اور سزاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ خلاف ورزیوں میں سماجی فاصلہ نا رکھنا، ماسک نا پہننا اور ہر مہینہ کوویڈ19 ٹیسٹ نا کروانا شامل ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: