مختلف قومیت کے افراد پر انسداد کووڈ19 کے اقدامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی

مختلف قومیت کے افراد پر انسداد کووڈ19 کے اقدامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی

07  جون 2020: (جنرل رپورٹر) ترجمان ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مختلف قومیت کے افراد کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جن خلاف ورزیوں پر گرفتار گیا ان میں کرفیو کے دوران گھر سے باہر نکلنا، اسپتال داخلہ اور قرنطینہ ہدایات پر عمل نا کرنا، اجتماعات پر پابندی کے قانون کو توڑنا اور نجی مقامات میں دیگر قوانین پر عمل نا کرنا شامل ہیں۔ ان تمام افرد کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے اور ان کے جرم کے حساب سے 3 ہزار درہم سے لیکر 50 ہزار درہم تک جرمانے کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن نے عوام کو تلقین کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں اور جاری کردہ ہدایات کی پیروی کریں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے ان کے ساتھ قانونی طور پر ہی نمٹا جائے گا تا کہ انسداد کووڈ19 کی مہم میں کامیاب ہو سکیں اور وائرس کے مضر نقصانات سے معاشرے اور معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: