محمد بن زید نے کورونا وائرس کے خلاف ہونے والی اجتماعی کوششوں کو سراہا

محمد بن زید نے کورونا وائرس کے خلاف ہونے والی اجتماعی کوششوں کو سراہا

(جنرل رپورٹر) امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر اور اماراتی شہزادہ شیخ محمد بن زید نے شہریوں اور رہائشیوں کے نام اپنے ایک پیغام  میں رمضان کے دوران قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دلائی- اور کہا کہ اس کے بعد عید کی خوشی بھی منائیں-

انہوں نے امارات میں رہنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس وبائی مرض کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قوائد و ضوابط پر عمل کیا اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائی-

اماراتی شہزادہ شیخ محمد زید نے کہا کہ آج کے وقت میں ہر ملک دوسرے لڑائی کر رہا ہے- تاہم جو چیز ہمیں دوسرے ممالک سے ممتاز کرتی ہے وہ یہاں کے لیڈر، عوام اور رضاکار ہیں جن کی وجہ سے یو اے کی کورونا کے خلاف لڑنے والے سرفہرست دس ممالک کی فہرست میں ہے-

وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات پر بات کی نیز مستقل قریب کے خطرات سے بھی آگاہ کیا -

آخر میں شیخ محمد بن زید نے کہا کہ ہم مقدمات کو کم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کا مطلب انسانی زندگیوں کی حفاظت ہے-



یہ مضمون شئیر کریں: