محمد بن راشد کی دبئی میں سفری پروٹوکول میں ترمیم کی ہداہت

محمد بن راشد کی دبئی میں سفری پروٹوکول میں ترمیم کی ہداہت

03 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کے حاکم کی حیثیت سے ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سے آنے یا جانے والے مسافروں کے سفری پروٹوکول میں تبدیلی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 پروٹوکول پر نظر ثانی کا مقصد مسافروں کے لئے پریشانیوں کو کم کرنا اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سمجھوتہ کیے بغیر شہریوں کو اضافی طریقہ کار سے مستثنیٰ کرنا ہے۔ ان ہدایات کے تحت دبئی میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں اماراتیوں ، رہائشیوں ، سیاحوں اور دبئی جانے والے مسافروں کے لئے ٹریول پروٹوکول کے ایک نئے سیٹ کا اعلان کیا ہے۔ نظرثانی شدہ پروٹوکول کے مطابق بیرون ملک سے دبئی واپس آنے والے اماراتیوں کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، قطع نظر اس سے کہ وہ کس ملک سے آرہے ہیں اور وہاں کتنا وقت گزارا ہے۔ انہیں صرف دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ البتہ کورونا منفی رپورٹ نا ہونے کی صورت میں دبئی روانگی سے قبل آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: