محکمہ ثقافت و سیاحت، ابوظہبی نے 'گرین لسٹ'  کو اپ ڈیٹ کر دیا

 محکمہ ثقافت و سیاحت، ابوظہبی نے 'گرین لسٹ'  کو اپ ڈیٹ کر دیا

محکمہ ثقافت و سیاحت، ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) نے ممالک کی تازہ ترین 'گرین لسٹ' جاری کی ہے جو کہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو گی۔ 

 

گرین لسٹ والے مقامات سے آنے والے تمام مسافر ابوظہبی میں اترنے کے بعد لازمی قرنطینہ اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

 

 مسافروں کے لیے روانگی سے 48 گھنٹے قبل والا منفی پی سی آر کوویڈ19 ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہے اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

 تازہ ترین گرین لسٹ والے مقامات سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو 6ویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا (آمد کا دن پہلا دن شمار ہوتا ہے)۔ ان گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، وہ 6ویں اور 9ویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ 'گرین لسٹ' میں شامل ممالک اور علاقوں کو بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ 

 

گرین لسٹ کی فہرست میں شامل ہونا صحت اور حفاظت کے سخت معیارات سے مشروط ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

 

یہ فہرست صرف ان ممالک پر لاگو ہوتی ہے جہاں سے مسافر آ رہے ہیں نا کہ شہریت کی بنیاد پر۔

 

درج ذیل میں تازہ ترین گرین لسٹ دی گئی ہے جو کہ یکم ستمبر 2021 کو صبح 12:01 بجے سے نافذ العمل ہو گی۔

 تازہ ترین 'گرین لسٹ' یہ ہے: 

 

البانیہ؛ آرمینیا؛ آسٹریلیا؛ آسٹریا؛ بحرین؛ بیلجیم؛ بھوٹان؛ برونائی؛ بلغاریہ؛ کینیڈا؛ چین؛ کوموروس؛ کروشیا؛ قبرص؛ جمہوریہ چیک؛ ڈنمارک؛ فن لینڈ؛ جرمنی؛ یونان؛ ہانگ کانگ؛ ہنگری؛ آئرلینڈ؛ اٹلی؛ جاپان؛ اردن؛ کویت؛ کرغیزستان؛ لکسمبرگ؛ مالدیپ؛ مالٹا؛ ماریشس؛ مالڈووا؛ موناکو؛ نیدرلینڈ؛ نیوزی لینڈ؛ ناروے؛ عمان؛ پولینڈ؛ پرتگال قطر؛ رومانیہ؛ سان مارینو؛ سعودی عرب؛ سربیا؛ سیشلز؛ سنگاپور؛ سلوواکیہ؛ سلووینیا؛ جنوبی کوریا؛ سویڈن؛ سوئٹزرلینڈ؛ تائیوان ، چین کا صوبہ؛ تاجکستان؛ ترکمانستان اور یوکرین۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: