محکمہ صحت - ابوظہبی اور آسٹرا زنیکا کا سائنس میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ کو مزید بڑھانے کے لیے باہمی اشتراک

محکمہ صحت - ابوظہبی اور آسٹرا زنیکا کا سائنس میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ کو مزید بڑھانے کے لیے باہمی اشتراک


محکمہ صحت - ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے سائنس میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ کو مزید بڑھانے کے لیے ایک عالمی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی آسٹرا زنیکا کے ساتھ تعاون کے اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ 

 

اس کا مقصد محکمہ صحت - ابوظہبی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر شعبہ میں جدت کو فروغ دینا اور مریضوں کی معیاری صحت کی خدمات تک رسائی کو بڑھاتا ہے۔ 

 

اعلامیے پر آسٹرا زینیکا میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ایریا نائب صدر ڈاکٹر پیلن انیسو اور ڈی ایچ او کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے ڈی او ایچ کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید اور متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر پیٹرک موڈی کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔  

 

 محکمہ صحت - ابوظہبی اور آسٹرا زنیکا کا باہمی تعاون مختلف معاملات پر خصوصی توجہ دے گا جس میں کلینیکل ریسرچ سرگرمیوں کی نشوونما اور ڈرائیو ، امارت میں ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کا قیام اور مقامی اور علاقائی صحت کی ضروریات کو پورا کرنا شامل ہے۔

 

 ڈاکٹر الکعبی نے کہا ہے کہ ہم آسٹرا زنیکا کے ساتھ باہنی اشتراک کر کے خوش ہیں اور معاہدے کے فوائد پر یقین رکھتے ہیں جس سےامارات میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے میدان میں امارات کے جدید انسفرا سٹرکچر سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاری اور اشتراک کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور اپنے عالمی شراکت داروں کے لیے ایک پرکشش ماحول پیدا کریں گے جو ہماری کمیونٹی کے اراکین کی فلاح و بہبود کی عکاسی کرے گا۔

 

 کنٹری صدر جی سی سی اور پاکستان ، ایسٹرا زینیکا، سمیع ال فنگری نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک شراکت داری ابوظہبی کے محکمہ صحت کو مزید ترقی دینے میں مدد دے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعبہ صحت میں آئے روز جدت آ رہی ہے۔ ابوظہبی حکام کے ساتھ مل کر کلینیکل ٹرائلز اور ڈیجیٹل ہیلتھ ملک میں ہیلتھ کئیر ایکو سسٹم لانے میں مدد کریں گے۔

 

 کچھ بیماریوں پر بڑی تفصیل سے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے جس میں ٹائپ 2 ذیابیطس ، قلبی امراض ، اور گردے کی دائمی بیماریوں (سی کے ڈی) کے امرقض شامل ہیں۔ مزید برآں، جو مریض کوویڈ19 کی طویل المیعاد اینٹی باڈی آسٹرا زنیکا استعمال کر رہے ہیں اس متعلق تحقیقات اور درست شواہد مل سکیں گے۔

 

محکمہ صحت- ابوظہبی اور آسٹرازنیکا ایک جامع ہیلتھ کیئر ڈیجیٹل ایپلی کیشن پر بھی کام کریں گے جبکہ تعلیمی اور معلوماتی تفصیلات کو ابوظہبی کے تمام مریضوں کے لیے قابل رسائی بنایا جائے گا۔ مزید برآں ، اس شراکت داری کے تحت ڈیجیٹل بیماریوں کے انتظام کے اندراج کی سہولت پیدا کرے گی۔

 

 یہ معاہدہ مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر شراکت داروں کے درمیان مزید بات چیت کی وجہ بنے گا۔ یہ آسٹر زینیکا ، ہوپ کنسورشیم اور دنیا بھر سے مختلف سینئر ایگزیکٹوز کی توسیع شدہ شرکت کو بھی یقینی بنائے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: