محکمہ صحت، ابو ظہبی نے ایکسپریس پی سی آر ٹیسٹ کے لیے مخصوص قیمتیں مقرر کر دیں

محکمہ صحت، ابو ظہبی نے ایکسپریس پی سی آر ٹیسٹ کے لیے مخصوص قیمتیں مقرر کر دیں

امارات، ابوظہبی میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ریگولیٹر شعبہ صحت، ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے امارات میں تمام صحت کی سہولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مقرر کردہ قیمت 65 درہم پر فراہم کریں۔ ایکسپریس سروس کے ساتھ گاہکوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے  350 درہم وصول کئے جا سکتے ہیں جو ایک سے دو گھنٹے کے اندر نتیجہ فراہم کرتی ہے یا 250 درہم جو دو سے پانچ گھنٹوں کے اندر نتیجہ فراہم کرتی ہے۔

 

 یہ فیصلہ امارت کے تمام کمیونٹی ممبران کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے لئے خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے مطابق کیا گیا ہے۔

 

شعبہ صحت، ابوظہبی نے وضاحت کی ہے کہ جو لوگ اپنے گھر سے ہی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں ان کو صحت سہولیات کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے۔ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی فرد میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے تو پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت اسے خود ہی دینی ہو گی ورنہ لاگت حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے پروگراموں کے تحت ہوگی۔ 

 

مزید معلومات کے لیے ، محکمہ صحت، ابو ظہبی سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

 

[email protected]


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: