کورونا وائرس: ابوظہبی ہوائی اڈے پر "فلاح و بہبود کے سفیر" متعارف کروائے گئے

کورونا وائرس: ابوظہبی ہوائی اڈے پر "فلاح و بہبود کے سفیر" متعارف کروائے گئے

01 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے منگل کو کئے گئے اعلان میں بتایا گیا کہ مسافروں کی آسانی کے لئے ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر "فلاح و بہبود کے سفیروں" کی ٹیم رکھی گئی ہے جو کورونا وائرس سے متعلقہ عام سوالات کے جوابات دے سکیں گے۔ 

یہ تمام افرد تربیت یافتہ ہیں جو مسافروں کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ ٹیم مسافروں کو محفوظ رہنے کے لئے عام سوالات کا جواب دے گی اور ضرورت کے مطابق ماسک، دستانے اور سیناٹائزر بھی فراہم کرے گی۔

یہ ٹیم کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اماراتی حکومت اور انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زریعے جاری تمام حفاظتی ضوابط پر مسافروں کی تعمیل کی بھی جانچ کرے گی۔ لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق یادہانی بھی کروائیں گے اور صفائی کے نظام کو بھی چیک کریں گے


یہ مضمون شئیر کریں: