کوویڈ-19:متحدہ عرب امارات نے دو لاکھ افرد کو وطن واپس لانے کا آغاز کر دیا

کوویڈ-19:متحدہ عرب امارات نے دو لاکھ افرد کو وطن واپس لانے  کا آغاز کر دیا

 12 جون 2020: (جنرل رپورٹر)  فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے جمعرات کو اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام ویزہ رکھنے والے باشندے جو کوویڈ-19 اور سفری پابندیوں کے باعث ملک سے باہر ہیں، اب وہ متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم بیرون ملک پھنسے ہوئے افراد کو وطن واپسی کی اجازت کے لئے درخواست دینی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے اس فیصلے کا مقصد 2 لاکھ کے قریب اماراتی ویزہ رکھنے والوں کو ملک واپس لانا ہے۔

سوشل میڈیا رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اتھارٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ-19 کی وجہ سے ملک سے باہر مقیم ویزہ رکھنے والے شہریوں کی واپسی کا آغاز کیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس اقدام کے تحت وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی مدد سے دو لاکھ افراد کی وطن واپسی کا ہدف ہے۔

اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے مطابق ملک سے باہر ویزہ رکھنے والے افراد اب داخلے کی اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: