کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعمیری ہم آہنگی اور تعاون ہے

کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعمیری ہم آہنگی اور تعاون ہے

 12 جون 2020: (جنرل رپورٹر)  عالمی سطح پر صحت کے بحران پر ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زید النہیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین گفتگو کا انکشاف ہوا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا بالخصوص کوویڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ، صحت اور معاشی میدانوں میں وائرس کے اثرات کو محدود کرنے کے طریقوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اسی تناظر میں وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے ہندوستانی وزیر برائے امور خارجہ، سبر ہمنیم جیشنکر کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔وڈیو کال کے دوران ان دونوں اعلی سفارتکاروں نے کوویڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ اور دونوں مماکک کے درمیان مہارت کے تبادلے پر گفتگو کی جبکہ عالمی وباء کے باعث ہونے والی اموات پر بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ اقدام کو تقویت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شیخ عبداللہ نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر بات کی اور امارات میں ہندوستانی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی تعریف کی۔



یہ مضمون شئیر کریں: