گلوبل میکر چیلنج کے فائنلسٹس نے انویشن پر مشتمل حل پیش کئے

محمد بن راشد انیشی ایٹو نے اپنے چار روزہ ورچوئل پچ ایونٹ کا آغاز کیا جہاں گلوبل میکر چیلنج کے 20 فائنلسٹ اپنے انوویٹو حل پیش کریں گے

01 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) گلوبل خوشحالی کے لئے محمد بن راشد انیشی ایٹو نے اپنے چار روزہ ورچوئل پچ ایونٹ کا آغاز کیا جہاں گلوبل میکر چیلنج کے 20 فائنلسٹ اپنے انوویٹو حل قابل ججوں کے سامنے رکھیں گے اور جیتنے والوں کو ایک ملین امریکی ڈالر تک کے انعامات دئیے جائیں گے جس کا مقصد ان جدید انوویٹو حل کے زریعے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنا ہے۔ 

عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ ، جی ایم آئی ایس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ بدر العلما نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ جدت ہمیشہ ہی انسانی ترقی اور خوشحالی کا مرکز رہی ہے ، اور اسی وجہ سے متعدد جدید نظریات کو تیار کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے حل جو کمیونٹیز کی تعمیر نو ، مصائب کو دور کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ہم نے ایسے حل تلاش کیے ہیں جو واقعی ہماری دنیا کو بدل سکتے ہیں اور وبائی امراض کی وجہ سے ان لوگوں کی زندگیوں میں کافی فرق پڑسکتے ہیں جن پر وبائی بیماری کا شدید اثر پڑا ہے



یہ مضمون شئیر کریں: