فرنٹ لائن ہیروز کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات کا پاینیرز ایوارڈ، محمد بن راشد

فرنٹ لائن ہیروز کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات  کا پاینیرز ایوارڈ، محمد بن راشد

15 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا ہے کہ 2020 کے متحدہ عرب امارات کے پاینیرز ایوارڈ غیر معمولی افراد ، اداروں اور فرنٹ لائن ہیروز کے اعزاز میں ہوں گے جنہوں نے کوویڈ19 سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کو ایک رول ماڈل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


  شیخ محمد بن راشد نے معاشرے کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر معمولی افراد فرنٹ لائن ہیروز اور ان منصوبوں کو نامزد کریں جنہوں نے کوویڈ19 سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ نامزدگی کی مہم ہیش ٹیگ یو اے ای پاینیرز پر ہوگی۔


 فرنٹ لائن ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے والے ایک روشن ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ طبی ماہرین ، سول سیکیورٹی کے افسران ، اساتذہ ، اور انسانیت سوز کارکنان نے مشکل وقت میں معاشرے کی حفاظت اور خوشحالی کی ضمانت کے لئے انتھک محنت کی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: