دیوالی کی تقریبات منانے کے لئے دبئی کی جانب سے احتیاطی تدابیر کا اعلان

دیوالی کی تقریبات منانے کے لئے دبئی کی جانب سے احتیاطی تدابیر کا اعلان

13 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کے ایک اعلی عہدیدار نے رہائشیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں دیوالی منانے کے دوران تمام کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

 گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو میں نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی فیسٹیول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایف آر ای) کے ڈائریکٹر ریٹیل رجسٹریشن محمد فیرس اراقتت نے کہا کہ دبئی کی مختلف کمیونٹی کے ہر ممبر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سالانہ دیوالی تہوار کے لئے ہونے والی تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے سمیت تمام کوویڈ19 احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


عہدیدار نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ چہرے پر ماسک ہر وقت پہنا جائے اور سال کے اس خاص وقت کے دوران ہر ایک کو محفوظ رکھنے کے لئے سماجی فاصلے کے قواعد پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے اور دوسروں کے مفاد کے لئے محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں دیوالی سے لطف اندوز ہوں۔


یہ مضمون شئیر کریں: