دبئی میں عید کے چوتھے روز سے کاروبار کھولنے کی اجازت

دبئی میں عید کے چوتھے روز سے کاروبار کھولنے کی اجازت

26 مئ 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے عید الفطر کے چوتھے روز یعنی کل 27 مئی سے دبئی میں کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔ تمام افراد پر چہروں پہ ماسک پہننا لازمی ہو گا۔جبکہ کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وام کے مطابق کاروبار کھولنے کی اجازت صبح چھ سے رات گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قوانین اور قوائد و ضوابط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

یہ فیصلہ شیخ حمدان بن محمد کی زیر صدارت سپریم کمیٹی برائے بحران کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

زرائع کے مطابق تھوک اور پرچون کی دکانیں، تعلیمی ادارے، تربیتی مراکز، جم، سینما گھر اور تفریحی مقامات سب کو کھلنے کی اجازت مل گئی جو بروز بدھ 28 مئی سے دوبارہ فعال ہو جائیں گے۔

بارہ سال سے کم بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: