دبئی کا ہجوم والے ریسٹورنٹ کو بند اور سماجی فاصلہ نا رکھنے والے جم کو جرمانہ عائد

دبئی کا ہجوم والے ریسٹورنٹ کو بند اور سماجی فاصلہ نا رکھنے والے جم کو جرمانہ عائد

12 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی اکانومی میں کمرشل کمپلائن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (سی سی سی پی) سیکٹر اپنے فیلڈ میں معائنہ کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے تمام کمپنیاں ، مرچنٹ ، صارفین اور عوام امارات میں سماجی فاصلہ ماسک اور دستانے پہننے کے ساتھ ساتھ دیگر اعلان کردہ مختلف احتیاطی اقدامات اور پروٹوکولز پر عمل پیرا ہیں۔

 گذشتہ روز سی سی سی پی کی جانب سے ستواہ میں ایک ریستورینٹ کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کی وجہ مفت کھانا تقسیم کرنے سے راہگیروں کی طرف سے اسٹور کے سامنے جمع ہونا ، سماجی فاصلاتی ہدایات کو نظرانداز کرنا اور بھیڑ کا پیدا ہونا تھا۔ ایک اور واقعے میں ، دبئی اکانومی نے دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے ، فٹنس سنٹر پر ، خاص طور پر ان کے استقبال کے موقع پر ، اور ملازمین کی ماسک پہننے کے عزم کے فقدان پر ، جرمانہ عائد کیا۔ سی سی سی پی کے روزانہ معائنہ کے دوروں میں دبئی کے تمام علاقوں کا احاطہ کیا جاتا ہے ، جس میں کھلی منڈیوں اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔ گذشتہ روز کئے گئے معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ 578 اسٹوروں نے احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر پوری طرح عمل کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: