دبئی کے ہوٹلوں اور ہالوں میں شادیوں کے پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

دبئی کے ہوٹلوں اور ہالوں میں شادیوں کے پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

19 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں اعلان کیا ہے کہ شادی اور دیگر سماجی تقاریب کو ہوٹلوں ، ہالوں ، گھروں ، عارضی مقامات اور رہائشی علاقوں میں خیموں میں دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلہ پر 22 اکتوبر 2020 سے عملدرآمد شروع کیا جا سکے گا۔

 کمیٹی نے خاندانوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ ہدایات کا مقصد عوام کی صحت کی حفاظت کرنا اور مہمانوں کو وائرس کے خطرہ سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔


 مذکورہ بالا مقامات پر شادی اور دیگر سماجی پروگراموں کے انعقاد کے ضوابط میں یہ شامل ہیں


 ہر ہال میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی میزبانی کرنے کی اجازت ہے جبکہ خیموں اور گھروں کو زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شرکاء کو ہر وقت چہرے کے ماسک پہننا ہو گا اور فی میز میں زیادہ سے زیادہ پانچ مہمانوں کی اجازت ہے جبکہ شرکاء کو آمنے سامنے بیٹھنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایک دوسرے کے درمیان 1.5 میٹر سے زیادہ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا میزیں ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کے فاصلے پر رکھی جائیں گی۔



یہ مضمون شئیر کریں: