"بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کے وزراء کا کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے سے متعلق مشترکہ بیان

"بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کے وزراء کا کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے سے متعلق مشترکہ بیان

21   جون 2020: (جنرل رپورٹر) جمعرات کے روز عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو وڈیو کانفرس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ اور اعلی سطح کے عہدیداروں نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا جس کا عنوان "بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل کوآپریشن:یکجہتی کے ساتھ کوویڈ19 کا مقابلہ" تھا۔

اس اجلاس میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان امارات کے وفد کی سرپراہی میں شریک ہوئے جس میں کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے پہل کے شراکت دار ممالک کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں شریک ہونے والے عہدیداروں نے 19 نکاتی مشترکہ بیان جاری کیا اور کہا کہ ہم عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہماری اولین ترجیح وائرس کے پھیلاؤ پر قابو رکھنا اور عالمی سطح پر صحت عامہ کا تحفظ کرنا ہے۔ ہم تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور سائنسدانوں کے ساتھ تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان مشکل حالات میں بھی کام کر رہے ہیں۔ ہم اتفاق کرتے ہیں کہ کوویڈ19 کے رد عمل میں ہمارے ہاں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک یا نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: