ایم بی زیڈ فنڈ کی کورونا سے متاثرہ تنظیموں کو امدادی گرانٹ کی فراہمی

ایم بی زیڈ فنڈ کی کورونا سے متاثرہ تنظیموں کو امدادی گرانٹ کی فراہمی

15 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) محمد بن زاید سپیسیز کنورزیشن فنڈ کی جانب سے منگل کو اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پارٹنرز کی بنیادی ہنگامی آپریٹنگ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لئے اپنے گرانٹ سازی کے معیار کو بڑھا رہا ہے تاکہ کوویڈ19 دے متاثرہ تنظیموں کی مدد ہو سکے۔ اس اقدام کا مقصد چھوٹی اور نچلی سطح کی تنظیموں کی بقا کو یقینی بنانا ہے جو کوویڈ19 کی وباء کی وجہ سے مالی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

 تنظیموں کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایم بی زیڈ فنڈ نچلی سطح کی تنظیموں کو 25000$ تک امدادی گرانٹ کے لئے اپلائی کرنے کی اجازت ہو گی جس کو عملے کی تنخواہوں ، دفتر کا کرایہ ، اور کور آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


 ایم بی زیڈ فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر راجن المبارک نے کہا ہے کہ فنڈ نے اپریل 2020 میں 85 مختلف ممالک میں اپنے 300 سے زائد گرانٹوں میں سے ایک سروے کرنے کے بعد اپنی گرانٹ سے متعلق طریقوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے



یہ مضمون شئیر کریں: