اتحاد ائیرویز کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے کوویڈ19 کے خطرے کی تشخیص کا ٹول لانچ کرنے کا اعلان

اتحاد ائیرویز کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے کوویڈ19 کے خطرے کی تشخیص کا ٹول لانچ کرنے کا اعلان

23   جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی قومی ائیرلائنز، اتحاد ائیرویز نے ٹیکنالوجی کمپنی میڈیکس اے آئی کی شراکت سے ایک ڈیجیٹل ٹول لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے زریعے کوویڈ19 کے خطرے کی تشخیص ہو سکے گی۔اس کے زریعے فضائی سفر کرنے والوں کو سفر کا فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔

اتحاد ائیرویز نے پیر کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحاد ائیرویز کے مہمان اس ٹول کی مدد سے اس بات کا جائزہ لے سکیں گے کہ کہیں وہ کورونا وائرس سے متاثر تو نہیں؟  جبکہ یہ نتیجہ جاننے کے لئے انہیں 22 سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔ یہ ٹیسٹ ہر مسافر خود کر سکے گا جس میں 5 منٹ سے بھی کم وقت لگے گا۔ اس ٹیسٹنگ ٹول کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق بنایا گیا ہے اور روزانہ ضرورت کے مطابق اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹول اتحاد ائیرویز کی ویب سائٹ پہ موجود ہے جبکہ جلد اس کی موبائل اپلیکیشن بھی لانچ کر دی جائے گی۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: