انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کا نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اسکول ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حفاظتی طریقہ کار کا اعلان

ابوظیبی میں  اسکول کے کےسپروائزرز، طلباء، آپریٹرز، ڈرائیوروں سمیت سب کو حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی قرار دیا ہے

31 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے اسکول کے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور اس کےسپروائزرز، طلباء، آپریٹرز، ڈرائیوروں سمیت سب کی ان مشکل حالات کے دوران حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی قرار دیا ہے۔ آئی ٹی سی میں اسکول ٹرانسپورٹ ٹیم نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملی بھگت سے حفاظتی طریقہ کار تیار کیا جس کا مقصد یہ ہے کہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ سے مکمل طور پر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے اور بالخصوص کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ 

ڈرائیوروں اور سپروائزر کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ انہیں لازمی طور پر ایک منفی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جو 14 دن سے زیادہ کا نا ہو۔ انہیں باقاعدگی سے چہرے پر ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے۔ ڈرائیور اور سپروائزر طلباء کے مابین جسمانی فاصلوں کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا اور ایک دوسرے سے کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہو گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: