امارت میں احتیاطی تدابیر کو تقویت بخشنے اور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت کی حفاظت کیلئے ابوظہبی حکومت

2164533345783314022 1

امارت میں احتیاطی تدابیر کو تقویت بخشنے اور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت کی حفاظت کیلئے ابوظہبی حکومت اور نیم حکومتی اداروں میں ملازمت کی جگہ پر حاضری کو کم کرکے 30 فیصد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ نے ان تمام ملازمتوں کے لئے گھر سے کام کرنے کی منظوری بھی دی، 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین یا دائمی بیماریوں اور کمزور مدافعتی نظام اور عزم کے حامل افراد ملازمت کی جگہ سے دور گھر بیٹھ کر با آسانی اپنی ملازمت کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

 محکمہ نے تمام ملازمین کے لئے ہر ہفتے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی منظوری بھی دی۔ ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں رضاکاروں اور قومی ویکسینیشن پروگراموں کے حصے کے طور پر ویکسین لگوانے والوں کو الہسن ایپ پر فعال
آئکون (گولڈ اسٹار یا لیٹر ای) رکھنے والے افراد کو ہفتہ وار ٹیسٹ سے مستثنیٰ کردیا ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: