اماراتی کمیونٹی کے احساسات اور بوڑھوں کی دیکھ بھال سے کوویڈ19 پر قابو پانے میں مدد ملے گی، سینئیر ڈاکٹر

اماراتی کمیونٹی کے احساسات اور بوڑھوں کی دیکھ بھال سے کوویڈ19 پر قابو پانے میں مدد ملے گی، سینئیر ڈاکٹر

08  جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی، دی ایچ اے کے زیر انتظام العین اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء دانش جمانی نے اپنے ابوظہبی میں کورونا وائرس کے شروع کے دنوں کا تجربہ شئیر کیا اور کہا کہ میرے لئے یہ ایک نیا تجربہ تھا کہ اماراتی مریضوں کے ساتھ ان کے خاندان کےایک یا زیادہ افراد ساتھ آتےاور مریض کی صحت متعلق انتہائی فکرمند دکھائی دیتے۔ ڈاکٹر ضیاء دانش جو پچھلے پانچ برس سے امارات میں مقیم ہیں ،نے مزید بتایا کہ امارات میں بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھال کے مراکز نہیں ہیں کیونکہ لوگ بزرگوں کی اپنے گھروں میں ہی بہت زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے احساسات اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے اس جزبہ نے مجھے امارات کے ساتھ جوڑے رکھا اور یہ رویہ کووڈ19 پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ یہاں جو لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں ان تک رسائی ہمارے لئے ہمیشہ آسان رہی ہے اور وہ ہماری آراء کو سنتے ہیں اور قابل عمل ہونے کی صورت میں فوری طور پر عملی اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو سراہا کہ حکومتی ڈس انفیکشن پروگرام کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کو کھلے دل سے قبول کیا گیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: