امارات کی واضح کورونا، نیشنل ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

متحدہ عرب امارات کی واضح کورونا حکمت عملی عالمی نمونہ ہے: ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

14 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید راشد ال شمسی نے کہا ہے کہ اماراتی حکومت کی حکمت عملی اور فعال نقطہ نظر کی بدولت متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کا جس طرح مقابلہ کیا ہے وہ عالمی طور پر ایک نمونہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو منائے جانے والے آفات سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ جب کورونا وائرس نے دنیا بھر کے متعدد ممالک کو تباہ کیا تو متحدہ عرب امارات نے یہ واضح حکمت عملی کو اختیار کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس خطرے سے نمٹنے گیا۔


 انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر کم کرنے کے عالمی دن پر ، ہمیں بحرانوں کے جواب میں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک اہم ماڈل بن گیا ہے اور اس کی کامیابیوں کا مشاہدہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہو رہا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: