امارات ایئر لائنز: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کی آمد متوقع

امارات ایئر لائنز: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کی آمد متوقع

24 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) امارات ایئر لائنز شپنگ کے سینئر نائب صدر نبیل سلطان نے کہا کہ کیریئر کوویڈ19 ویکسن کی منتقلی کے حوالے سے دنیا بھر میں 12 سے زیادہ دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جن میں "فائزر" اور "بائینٹیک" کے علاوہ "موڈرنہ" بھی شامل ہے۔ 

نبیل سلطان نے میڈیا کو معاہدے کے ورچوئل اجلاس متعلق بتایا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ دسمبر کے وسط میں متحدہ عرب امارات میں  پہنچے گی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کیریئر مینیوفیکچررز کے تعاون ساتھ اپنی ذمہ داری میں ویکسین کی آمدورفت اور فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: