امارات 1 ملین سے زائد میڈیکل ورکرز کو طبی امداد پہنچا چکا ہے

امارات 1 ملین سے زائد میڈیکل ورکرز کو طبی امداد پہنچا چکا ہے

30  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیر کے روز یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے اب تک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہزار ٹن طبی اور فوڈ ایڈ کی فراہمی کے زریعے دنیا بھر میں ایک ملین سے زائد میڈیکل ورکرز کی مدد کی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون، ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ امارات اپنے قیام کے بعد سے ہی دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ اور یکجہتی کے بندھن پر عمل پیرا ہے، اس یقین کے ساتھ کے اقوام کو انسانیت کی خاطر اختلافات ختم کر کے اتحاد قائم کرنا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کا مذہب، نسل یا وصول کندگان کے نظریے سے قطع نظرایک ملین سے زائد طبی عملے کی مدد کا سنگ میل ، دنیا کو تعاون کا ایک ہاتھ بڑھانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ 

جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے تب سے متحدہ عرب امارات وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عالمی انسانی ہمدردی کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے۔ کوویڈ19 کے تناظر میں مدد کرتے وقت امارات نے اس بات کو یقینی بنایا ہے اس کی امداد کسی خاص جغرافیے، مذہب یا نسل تک محدود نا ہوجبکہ ضرورت کے پیش نظر پاکستان برطانیہ، ایران، روس، یمن، افغانستان سمیت 70 ممالک کو امداد پہنچائی جا چکی ہے


یہ مضمون شئیر کریں: