ابوظہبی:  سیاح گرین پاس کی حیثیت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

ابوظہبی: سیاح گرین پاس کی حیثیت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

  ابوظہبی میں 16 سال سے زیادہ عمر کے کسی بھی فرد کو ابوظہبی میں کئی عوامی مقامات پر داخل ہونے کے لیے گرین پاس کی ضرورت ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونے چاہیے۔

 

 یہ اقدامات؛ متحدہ عرب امارات کی ٹیسٹنگ اور ویکسینیشین ایپ ، الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس کے ذریعے انتظام کیے گئے ہیں۔ نہ صرف ابوظہبی بلکہ دیگر امارات سے آنے والوں بلکہ سیاحوں پر بھی یہ قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

 

 سیاحوں کو ابوظہبی جانے کے لیے ویکسین لگانا ضروری ہے اور انہیں ویکسینیشن کا ثبوت گرین پاس کی صورت میں بھی دکھانا کی ضرورت ہے۔

 

 لیکن آپ امارات کے وزیٹر (سیاح) کی حیثیت سے گرین پاس کی حیثیت کیسے حاصل کرتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

 

 گرین پاس کیا ہے اور آپ اسے کیسے حاصل کرتے ہیں اور اس کی حیثیت برقرار رکھتے ہیں؟

 

 گرین پاس ایک الیکٹرک دستاویز ہے ، جو کسی فرد کی ویکسینیشن کی حیثیت کو ثابت کرنے کے لیے الہوسن ایپ کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو بہت سے عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 گرین پاس حاصل کرنا صرف اس صورت میں ممکن ہے اگر: 

 

 ایک شخص مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے اور اس نے پچھلے 30 دنوں میں پی سی آر ٹیسٹ کروایا ہے جس کا نتیجہ منفی ہے۔ 

 

ایک شخص کو ویکسین سے باضابطہ طور پر استثنیٰ حاصل ہے ، اس صورت میں گرین پاس کی حیثیت منفی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد سات دن تک رہے گی۔

 

 ایک شخص کی عمر 16 سال سے کم ہے ، اس صورت میں پاس خود بخود سبز ہو جاتا ہے جس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

 جن لوگوں نے کم از کم چھ ماہ قبل سینوفارم ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی انہیں سبز حیثیت برقرار رکھنے کے لیے بوسٹر شاٹ لینا لازمی ہے۔ 

 

اس سے قبل، جو لوگ غیر ویکسین شدہ ہیں وہ ایک وقت میں تین دن تک گرین سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے تھے۔ تاہم، یہ اصول اب لاگو نہیں ہوتا۔ گرین پاس حاصل کرنے کے لیے اب ہر ایک کو یا تو ویکسین لگوانا ہو گی یا استثنی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا یا اس کا 16 سال سے کم عمر ہونا لازمی ہے۔ 

 

 مجھے گرین پاس کی ضرورت کہاں ہے؟ 

 

 گرین پاس تمام دکانوں ، ریستورانوں ، کیفوں ، جموں ، تفریحی اور کھیلوں کے مراکز ، ہیلتھ کلبوں اور ہوٹلوں میں لازمی ہے۔ ریزورٹس ، عجائب گھر ، ثقافتی مراکز ، تھیم پارکس ، یونیورسٹیاں ، ادارے ، سرکاری اور نجی اسکول اور بچوں کی نرسری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ لیکن سپر مارکیٹوں اور فارمیسیوں کو استثنی حاصل ہے۔

 

سیاح اپنی گرین پاس کی حیثیت کو ثابت کرنے کے لیے الہوسن ایپ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

 

 آئی سی اے کی ویب سائٹ یا ایپ پر جا کر ، جہاں درخواست دہندگان اپنے پاسپورٹ کی تفصیل ، ویکسینیشن کا نام اور پہلی ، دوسری اور تیسری خوراک کی تاریخیں ، اگر قابل اطلاق ہو ، اپنے ویکسینیشن کارڈ کے ساتھ فراہم کرے گا۔ 

 

 درخواست گزاروں کو الہوسن ایپ کے لنک کے ساتھ ایس ایم ایس کی تصدیق موصول ہوگی۔ اسے سفر سے پہلے ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔ یہ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسینیشن کی حیثیت جیسی معلومات کو جمع کرتا ہے۔ 

 

 لوگ ویکسینیشن کے ثبوت بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں جو انہیں الہوسن ایپ کے ذریعے موصول ہوا ہے۔ 

 

 محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کی ویب سائٹ کے مطابق ، ایپ؛ آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے سیاحوں کے بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو خود بخود پہچان لے گی اور معلومات اپلوڈ کر دے گی۔

 

 سیاحوں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر درج کرنا ہوگا۔ 

 

 اگر آپ پہلے سے طے شدہ وزٹ ویزا کے ساتھ آ رہے ہیں تو آپ کو دستاویز کا پی ڈی ایف یا پرنٹ آؤٹ لے کر آنا چاہیے۔

 

 اس فارم پر ایک عارضی یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر ہوتا ہے جو عام طور پر صفحے کے اوپری دائیں کونے میں لکھا ہوتا ہے۔ 

 

 اگر آپ کو امارات آنے کے فورا بعد کہیں داخل ہونے کے لیے ایپ استعمال کرنے کی ضرورت ہو تو ایپ کو پہلے سے ڈاؤن لوڈ کرنا اور نمبر درج کرنا بہتر ہے۔ 

 

 اگر آپ ایسے ملک سے ہیں جہاں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ویزا آن آرائیول کا انتظام ہے تو آپ کو صرف اپنے پاسپورٹ پر ویزا سٹیمپ اور پانچ ہندسوں کا نمبر ملتا ہے-یونیفائیڈ آئی ڈی نہیں۔ 

 

اس صورت میں آپ کو امیگریشن سروسز سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی - دبئی میں جی ڈی آر ایف اے یا ملک کے باقی حصوں کے لیے آئی سی اے سے رابطہ کریں کہ وہ آپ کے لیے ایک نمبر بنائیں۔ 

 

ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم نے کہا ہے کہ ابوظہبی الہوسن میں کسی بھی تکنیکی مسائل کی صورت میں سیاحوں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو ان کے آبائی ملک کی ایپ یا سرکاری رپورٹ کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ کے ٹیسٹ کے منفی پی سی آر کے نتائج کو بھی قبول کرے گا۔ 

 

 میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں جو متحدہ عرب امارات واپس آ رہا ہے۔ کیا مجھے گرین پاس درکار ہے؟ 

 

 جی ہاں۔ ابوظہبی میں سیاحوں سمیت کئی عوامی مقامات پر جانے والے ہر شخص کے لیے گرین پاس لازمی ہے۔ 

 

 متحدہ عرب امارات میں رہنے والے والدین اپنے بچوں کو ایپ میں شامل کر سکتے ہیں ، یہاں تک کہ ان کے اپنے والدین سمیت دیگر رشتہ دار بھی ، لیکن اگر ان کی عمر 16 سال سے زیادہ ہو تو انہیں گرین پاس حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

 

میں ایک سیاح ہوں اور میرے بچے جن کی عمر 16 سال سے کم ہے غیر ویکسین شدہ ہیں۔ کیا وہ گرین پاس حاصل کر سکتے ہیں؟

 

 ہاں ، 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کے والدین کے ایپ پر گرین پاس پروفائل ہونا چاہیے۔ 

 

 میرے والدین کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے لیکن انہیں مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ کیا وہ گرین پاس حاصل کر سکتے ہیں؟

 

 جی ہاں۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اب مالز میں داخل ہو سکتے ہیں اور اس لیے انہیں گرین پاس کی ضرورت ہوگی۔

 

 متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے کون سی ویکسین منظور ہے؟ 

 

 وہ تمام ویکسین جنہیں عالمی ادارہ صحت نے منظور کیا ہے۔ 

وہ مندرجہ زیل ہیں: فائزر/بائیو اینٹیک: کامرنٹی۔ آکسفورڈ/ایسٹرا زینیکا ، بشمول کوویشیلڈ ، جو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن، ماڈرنا: سپائیک ویکس۔ سینوفارم، سینوویک

 

 یہاں یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ چونکہ کوویکسین کو ابھی تک ڈبلیو ایچ او نے منظور نہیں کیا ہے لہذا یہ ابھی تک متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

 

ابو ظہبی کے نئے رہائشی گرین پاس کیسے حاصل کرتے ہیں؟ 

 

 امارات میں نئے رہائشیوں کو دو ماہ کی مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ گرین پاس کے سرمئی ہونے سے پہلے ویکسین لگوا لیں۔ رعایتی مدت کے دوران ، نئے رہائشیوں کو لازمی طور پر ان لوگوں کے لیے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے جنہیں ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ہر سات دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا تاکہ ان کی سبز حیثیت برقرار رہے۔ 

 

نئے رہائشیوں کو جنہیں بیرون ملک ویکسین دی گئی ہے ان کو ویکسینیشن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ 

 

 کون استثنی حاصل کرسکتا ہے اور کیسے؟ 

 

 سات قسم کے لوگ ویکسین سے استثنی حاصل کر سکتے ہیں: 

1۔ کوویڈ 19 کے مریض۔ 

2۔ کوویڈ 19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں شریک 

3۔ حاملہ خواتین 

4۔ جن لوگوں کو ملک سے باہر ویکسین دی گئی۔ 

5۔ وہ لوگ جو پہلے کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے تھے جن کی طبی تشخیص سے تصدیق ہو چکی ہے۔ 

6۔ جو لوگ ویکسین یا ان کے کسی بھی اجزاء سے الرجک ہیں۔ 

7۔ وہ لوگ جو ایسے حالات سے دوچار ہیں جو ویکسین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس کی تصدیق طبی تشخیص سے ہونی چاہیے۔ 

 

 تشخیص کے لیے ایک منظور شدہ طبی مرکز میں جا کر استثنیٰ حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ محکمہ صحت کی ویب سائٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہو گا۔ میڈیکل سینٹر محکمہ صحت کو ایک رپورٹ پیش کرے گا اور اس کے نتیجے میں درخواست گزار کو ایک پیغام کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ آیا وہ استثنی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 

 

اگر استثنی کی درخواست کامیاب ہوتی ہے تو استثنیٰ خود بخود الہوسن ایپ میں ظاہر ہو جائے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: