ابوظہبی سٹی میونسپلٹی کی جانب سے بیرونی کام کرنے والے کارکنوں کو پانی، جوس اور چھتری کی فراہمی

ابوظہبی سٹی میونسپلٹی کی جانب سے بیرونی کام کرنے والے کارکنوں کو پانی، جوس اور چھتری کی فراہمی

05 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی سٹی میونسپلٹی، جنرل ویمن یونین کے ساتھ مل کر گرمی کے اس موسم میں باہر ملازمت کرنے والے کارکنوں کو ٹھنڈا پانی جوس اور چھتری مہیا کر رہی ہے۔ یہ عمل ستمبرکے آخر  تک جاری رہے گا۔ اس اقدام کو "سقیا" کا نام دیا گیا ہے۔

میونسپلٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سقیا اقدام کا مقصد معاشرتی یکجہتی اور تعاون کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کا اطلاق ستمبر کے اختتام تک ہر ہفتے، پیر اور بدھ کے روز کیا جائے گا نیز اس سے میونسپلٹی کی سہولیات کے لئے موسم گرما میں کام کرنے والے 1500 کارکنوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔

اس تقسیم کے دوران کورونا وائرس کے تناظر میں تمام احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے نیز سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا


یہ مضمون شئیر کریں: