ابوظہبی نے کوویڈ19 کے دوران ورکرز کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی

ابوظہبی نے کوویڈ19 کے دوران  ورکرز کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی

26  جون 2020: (جنرل رپورٹر)قیادت کی ہدایت کے مطابق، ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ19 نے محکمہ صحت اور محکمہ اکنامک ڈیویلپمنٹ کے اشتراک سے ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مختلف پروگرامز کو نافذ کیا ہے تا کہ کوویڈ19 کے دوران ان کی صحت کی حفاظت ہو سکے۔ 

کمیٹی کی جانب سے مسلسل مزدوروں اور ورکرز کے معاملات کو ان حالات میں دیکھا جاتا رہا ہے اور کوویڈ19 کے نتیجے میں جو ملازمین ملازمت سے فارغ ہوئے ان کے لئے رہائش اور کھانا مہیا کرنے کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے تا کہ تمام ورکرز کو ان کی اجرت، واجبات اور دیگر حقوق مل سکیں۔ 

مزید برآں، کمیٹی کی جانب سے اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ وہ انفیکشن سے پاک ہیں اور واجبات کی وصولی ہو گئی ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ورکرز کے لئے وطن واپسی کا اہتمام کیا گیا ہے 



یہ مضمون شئیر کریں: