ابوظہبی میں عوامی مقامات پر استعمال شدہ ماسک یا دستانے پھینکنے پر جرمانہ ہو گا

ابوظہبی میں عوامی مقامات پر استعمال شدہ ماسک یا دستانے پھینکنے پر جرمانہ ہو گا

08  جون 2020: (جنرل رپورٹر)ابوظہبی پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر استعمال شدہ ماسک یا دستانے پھینکنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ابوظہبی پولیس زرائع کے مطابق سڑکوں پر استعمال شدہ ماسک، دستانےیا کچڑا پھینکنے پر 1000 درہم اور چھ ٹریفک پوائنٹس تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں پولیس ابوظہبی نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ایسی اشیاء پھینکنا صحت اور ماحول کے لئے خطرناک ہے جو پورے معاشرے کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: