عراق کے وزیر خارجہ اور عبداللہ بن زید نے کوویڈ19 کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا

عراق کے وزیر خارجہ اور عبداللہ بن زید نے کوویڈ19 کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا

19   جون 2020: (جنرل رپورٹر) امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عبداللہ بن زاید النہیان نے عراق کے وزیر اعظم برائے بین الاقوامی امور اور وزیر خارجہ فواد حسین سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران شیخ عبداللہ نے فواد حسین کو عراق کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کوویڈ19 کے خلاف عالمی جنگ اور اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں شیخ عبداللہ اور حسین نے وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ نے ہر لحاظ سے امارات کی عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے عراق کے برادرانہ عوام کے تحفظ، استحکام اور خوشحالی کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: