عبداللہ بن زاید کی زیر صدارت اجلاس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر غور

عبداللہ بن زاید کی زیر صدارت اجلاس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر غور

21   جون 2020: (جنرل رپورٹر) شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں تعلیم اور انسانی وسائل کونسل کو ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے امکان متعلق بتایا گیا۔ دوران اجلاس وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا ہے کہ ستمبر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے تحت کیا جائے گا جبکہ طلباء کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزارت تعلیم طلباء اور دیگر عملے کی صحت کے اعلی ترین انتظامات کو یقینی بنائے گی نیز وزارت صحت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق طلباء کی ٹرانسپورٹ میں بھی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

تعلیم اور انسانی وسائل کونسل نے فاصلاتی تعلیم کے نفاذ میں والدین اور طلباء کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ لوگوں کے تعاون کی وجہ سے ای لرننگ کا منصوبہ کامیاب ہوا اور ہم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔



یہ مضمون شئیر کریں: