متحدہ عرب امارات 9 مئی کو پہلا ایمریٹس میڈیکل ڈے منائے گا

متحدہ عرب امارات 9 مئی کو پہلا ایمریٹس میڈیکل ڈے منائے گا


ایمریٹس میڈیکل ایسوسی ایشن (ای ایم اے) کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہیلتھ کئیر ورکرز کو اعزاز دینے اور معاشرے میں ان کی انمول شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے 9 مئی کو پہلا ایمریٹس میڈیکل ڈے منائے گا۔ 

 

 ای ایم اے کے بورڈ ممبر اور 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' اقدام کے جنرل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زہیر الفردون نے بتایا کہ جیسا کہ ملک معمول پر آ رہا ہے، مئی میں ہیلتھ کئیر ورکرس کے لئے بہت سارے حیرت انگیز تحائف کا اعلان ہو گا جس کا انہیں انتظار ہے۔ وبائی بیماری کے دوران، امارات کے ہیلتھ کئیر سسٹم نے خود کو دنیا میں سب سے زیادہ موثر ثابت کیا ہے۔ ایمریٹس میڈیکل ڈے منانے کا مقصد ہماری حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی قربانیوں اور محنت کو سراہنا ہے۔

 

،اس ہفتے کا تھیم "ایمریٹس آپ کی تعریف کرتا ہے" ہو گا۔ ملک میں 2 سے 9 مئی تک ایک ہفتہ طویل مہم چلائی جائے گی جس میں ہیلتھ کئیر کمیونٹی کے لیے جشن میں شامل ہونے کے لیے مالز میں بوتھ ایکٹیویشن، رعایتیں، مفت تفریحی اختیارات، گفٹ واؤچرز اور مزید بہت کچھ شامل ہو گا۔

 

 کمیونٹی اراکین ای ایم اے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی خواہشات کو کسی بھی مخصوص ہیلتھ کیئر ورکر یا ان سب کے لیے ایمریٹس میڈیکل ڈے اور 'ای ایم ڈی' ہیش ٹیگز کے ساتھ ریکارڈ کر کے اور پوسٹ کر کے اپنی تعریف کا اظہار کر سکتے ہیں۔ 

 

ہم صحت کے مختلف حکام کے ساتھ مل کر اس دن کو منانے کے منتظر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب کمیونٹی تقریبات میں شامل ہو۔ ایمریٹس پلاسٹک سرجری سوسائٹی کے صدر نے کہا ہے کہ یہ مہم مختلف امارات میں چلائی جائے گی۔

 

 ای ایم اے میں ترقی اور سٹریٹجک پلاننگ کی چیئرپرسن، ڈاکٹر نہلہ المنصوری نے بتایا کہ گزشتہ سال جون میں وزارتی ترقیاتی کونسل نے ہر سال 9 مئی کو ایمریٹس میڈیکل ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

 

ایمریٹس میڈیکل ڈے 9 مئی 1981 کو ای ایم اے کے قیام کے ساتھ موافق ہے۔ ایمریٹس میڈیکل ڈے کا اہتمام ای ایم اے وزارت تعاون برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور وزارت صحت و روک تھام (مویاپ)، دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)، محکمہ صحت - ابوظہبی، ایمریٹس ہیلتھ سروسز (ای ایچ ایس)، شیخ ہمدان بن راشد المکتوم ایوارڈ برائے میڈیکل سائنسز، برجیل ہسپتال، اور ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے تعاون سے کرے گا۔

 

'ہیلتھ کئیر ورکرز ہیرو ہیں' 

 

ای ایم اے کے صدر ڈاکٹر موضع الشرحان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کئیر ورکرز ہمارے معاشرے کے روزمرہ کے ہیرو ہیں اور اپنی لگن، پیشہ ورانہ قابلیت اور ہماری حفاظت کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنے میں جس ہمت کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس کے لیے سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔

 

 ڈائریکٹر ہیلتھ پالیسیز اینڈ قانون سازی ڈپارٹمنٹ، موہاپ، ڈاکٹر لبنا الشعلی نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی ان اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے جس سے ملک کا قومی ایجنڈا قائم ہے۔

 

شعبہ صحت ابوظہبی ہیلتھ کیئر ورک فورس پلاننگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد السویدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا میڈیکل ڈے ایک بامعنی اقدام ہے جو ہمارے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

 

 کنسلٹنٹ اور کوالٹی اینڈ انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ آفس، ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دوحہ العوادی نے کہا کہ یہ دن تمام ہیلتھ کئیت ورکرز کے لیے بڑے پیمانے پر مریضوں اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت جاری رکھنے کے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ بنے گا۔ 

 

 خورفکان ہسپتال – ایمریٹس ہیلتھ سروسز کے میڈیکل ڈائریکٹر عبداللہ البلوشی نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے اعزاز اور انسانیت کی خدمت کا جشن منانے کے لیے ایک دن مختص کرنے پر قیادت کو سراہا۔ 

 

سورس: خلیج ٹائمز

 

لنک:  https://www.khaleejtimes.com/health/uae-set-to-mark-first-emirates-medical-day-on-may-9-surprises-await-healthcare-workers   


یہ مضمون شئیر کریں: