متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم میں 60 فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی اجازت

متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم میں 60 فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی اجازت


متحدہ عرب امارات پرو لیگ نے متحدہ عرب امارات فٹ بال ایسوسی ایشن اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اعلان کیا ہے کہ 2021-2022 سیزن کے لیے ایڈنوک پرو لیگ ، پرو لیگ کپ ، متحدہ عرب امارات سپر کپ میچوں میں شائقین کی اسٹیڈیموں میں 60 فیصد گنجائش کی اجازت ہو گی۔ 

 

اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت صرف 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دی جائے گی جن کا الہوسن ایپ پہ گرین اسٹیٹس ہے۔ الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس یہ بتاتا ہے کہ انہیں یا تو متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کوویڈ19 ویکسین کی بوسٹر خوراک ملی ہے یا دوسری خوراک لئے 6 ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے۔

 

 اس کے علاوہ ، شائقین کو میچ کے دن سے 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں لیے گئے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا جبکہ کوویڈ19 سے متعلقہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جیسے ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)




یہ مضمون شئیر کریں: