اماراتی حکومت نے تجارتی مراکز اور ریستورانوں میں خریداروں کی گنجائش 60 فیصد تک بڑھا دی

اماراتی حکومت نے تجارتی مراکز اور ریستورانوں میں خریداروں کی گنجائش 60 فیصد تک بڑھا دی

27  جون 2020: (جنرل رپورٹر) نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی اور وزارت صحت نے تمام تجارتی مراکز اور ریستورانوں میں خریداری کرنے والوں کی گنجائش کو 60 فیصد تک بڑھا دیا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی ہو گا۔ دونوں اداروں کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میز پر چار سے زیادہ افراد کو کھانے کی اجازت نہیں ہے نیز ایک میز دوسرے میز سے 2 میٹر ے فاصلے پر ہو گا۔ 

بیان کے مطابق ریستورانوں کو صرف ڈسپوزیبل برتنوں میں کھانا پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور 70 سال سے زائد عمر بزرگوں کو پہلے سے تجارتی مراکز میں جانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ 

ریستوران مالکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تجارتی مراکز میں داخلے کے دوران ٹمپریچر لازمی چیک کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں


یہ مضمون شئیر کریں: