امارات: رمضان المبارک میں 39 اجتماعات کے خلاف قانونی کاروائی، 10،000 درہم جرمانہ، وارننگ جاری

دبئی کوویڈ19 معائنہ مہم، دبئی چار کاروباری دکانیں بند، دبئی کوویڈ19 احتیاطی اقدامات2021

ابوظہبی حکام نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے اب تک 39 اجتماعات کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے جن کو دس ہزار درہم جرمانہ اور واننگ جاری کی گئی ہیں۔

 کوویڈ19 کے حفاظتی اقدام کے طور پر متحدہ عرب امارات میں اجتماعات اور پارٹیوں پر پابندی ہے۔ ابوظہبی پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے اجتماعات کے میزبانوں اور مہمانوں کو قانونی کارروائی کے لئے ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے دوران افطار یا دوسرے کھانے کے پروگراموں کے لئے جمع ہونا غیر قانونی ہے جو کہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 

پولیس نے رہائشیوں سے کوویڈ19 کے تمام رہنما خطوط اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجتماعات کے لئے میزبان کے لئے جرمانہ 10،000 درہم اور شرکاء کے لئے 5،000 درہم ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: