دبئی اکانومی نے کورونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر 24 کاروباروں کو جرمانہ اور 5 کو وارننگ جاری کی

دبئی اکانومی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر 24 کاروباروں کو جرمانہ اور5  کاروباروں  کو وارننگ جاری کی ہے

25 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی اکانومی میں کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سیکٹر کی فیلڈ انسپیکشن ٹیموں نے گزشتہ روز امارات میں کھلی منڈیوں اور خریداری مراکز میں 684 دورے کیے جس کا مقصد کاروباری مراکز میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلقہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا تھا۔

اس انسپیکشن کے نتیجے میں 24 تجارتی اداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جس میں17 ماسک نا پہننے کی وجہ سے جبکہ سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی پر 7 جرمانے عائد کیے گئے۔ جن کاروباروں کو جرمانے کئے گئے ان میں خوردہ اسٹورز اور عام تجارتی سرگرمیوں جیسے الیکٹرانکس ، موبائل فون ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، پرفیومز ، اے سی اسپیئر پارٹس اور جوتے سمیت مختلف کاروبار شامل تھے۔

 فیلڈ انسپیکشن ٹیموں نے ضرورت کے مطابق سماجی فاصلہ نا رکھنے پر بھی پانچ دیگر تجارتی اداروں کو متنبہ کیا۔ مجموعی طور پر دیکھا گیا کہ 655 دکانیں اور تجارتی ادارے احتیاطی تدابیر کی مکمل تعمیل کرتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: