ایکسپو 2020 دبئی کوویڈ19 چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید حل پیش کرے گا

ایکسپو 2020 دبئی کوویڈ19 چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید حل پیش کرے گا

ایک پہننے والا آلہ جو مناسب سماجی فاصلہ نا رکھنے پر انتباہ کرتا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران کمزور برادریوں کو آن لائن کاروبار میں اضافہ کرنے میں مدد دینے والا ایک اردنی پروگرام ، ایکسپو 2020 دبئی کے گلوبل بیسٹ پریکٹس پروگرام کی کوویڈ19 سے متعلق تجاویز کے لئے منتخب کردہ پانچ نئے منصوبوں میں شامل ہے۔

 

 یہ 5 منصوبے ان 45 عملی منصوبوں میں شامل ہیں جو آسان اور موثر طریقے سے دنیا کے بڑے چیلنجوں کو حل کرتے ہیں۔ یہ منصوبے پائیدار ترقیاتی ایجنڈا میں شامل 17 اہداف کے بھی مطابق ہیں۔

 

  متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون، ایکسپو 2020 دبئی کی ڈائریکٹر جنرل اور متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقیاتی اہداف پر قومی کمیٹی کی ریم الہاشمی نے کہا ہے کہ بڑے عالمی چیلنجوں کے اثرات نے یہ واضح کردیا ہے کہ بہتر مستقبل کے لئے ہمیں ایک عالمی برادری کی حیثیت سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمارا توسیعی گلوبل بیسٹ پریکٹس پروگرام ، ایکسپو کے اس مقصد کی مثال ہے کہ اب دنیا کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

 

یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک ، ایکسپو 2020 دبئی دنیا کے ہر کونے سے آنے والے مہمانوں کو ایک نئی دنیا کی تشکیل میں شامل ہونے کے لئے مدعو کرے گا کیونکہ انہیں زندگی بدل دینے والی نئی ٹیکنالوجیز کا پتہ چلے گا جس سے لوگوں اور دنیا پر بامقصد اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: