ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا انسداد کوویڈ19 کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد

ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا انسداد کوویڈ19 کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد

10 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی کے ائیرپورٹس نے اپنے ملازمین اور مسافروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے اپنی تمام تر سہولیات میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا ہے جبکہ قومی کیرئیرز آہستہ آہستہ ابوظہبی بین الاقوامی ائیرپورٹ کے زریعے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

ابوظہبی بین الاقوامی ائیرپورٹ کے جنرل مینجر، محمد حسین احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ائیرپورٹس میں آٹو سیناٹائزرنگ آلات سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کو استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماسک، سماجی فاصلہ اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد ہو رہا ہے۔ احمد نے مزید کہا کہ اتحاد ایئر ویز نے اعلی معیار کے مطابق جہاز پر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں ، اور ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان اقدامات کی وجہ سے پرواز کے اوقات میں پانچ سے آٹھ منٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

ائیرپورٹ نے اماراتی کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں کورونا وائرس کے مقابلہ کے لئے اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق احتیاطی طریقہ کار اپنایا ہے


یہ مضمون شئیر کریں: