امارات کی یوروگوئے کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی فراہمی

امارات کی یوروگوئے کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی فراہمی

08 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوروگوئے کو سات میٹرک ٹن طنی امداد پر مشتمل ایک طیارہ بھیجا گیا ہے جس کا مقصد انسداد کوویڈ19 کی کوششوں میں ملک کی مدد کرنا ہے۔ اس طبی امداد سے لگ بھگ 7 ہزار سےزائد طبی پروفیشنلز کو کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ 

طبی امداد کی فراہمی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے یوروگوئے میں عرب امارات کے غیر رہائشی سفیر، سعید رشید عبید الزابی، نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یوروگوئے کے ساتھ ایک تاریخی ممتاز رشتہ ہے جس میں دوستی اور اتفاق رائے سے متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کی طرف سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 71 ممالک کو مجموعی طور پر 1 ہزار 46 میٹرک ٹن سے زائد طنی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: