سیہا کی جانب سے ال دھفرا کے چھ صحت مراکز میں تیز کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ متعارف

سیہا کی جانب سے ال دھفرا کے چھ صحت مراکز میں تیز کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ متعارف


ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ال دھفرا میں اپنے چھ مراکز میں ریپڈ (تیز) کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ متعارف کروائے ہیں جو پانچ گھنٹوں میں نتائج فراہم کریں گے۔

 

 یہ سہولت مندرجہ ذیل مقامات پہ دستیاب ہے: مدینت زید میں کوویڈ 19 پرائم اسسمنٹ سینٹر کے ساتھ ساتھ مدینہ زید ، گایتھی ، ڈیلما ، لیوا اور مارفا میں سیہا کوویڈ19 ڈرائیو کے ذریعے خدمات کے مراکز۔ 

 

وہ افراد جو پانچ گھنٹے کے اندر اپنے کوویڈ19 نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی اسکریننگ اپائنٹمنٹ کے لیے اندراج کے وقت 250 درہم ایڈوانس ادا کرنے ہوں گے۔ 

 

ال دھفرا میں سیہا کوویڈ19 ڈرائیو کے ذریعے خدمات کے مراکز صبح 8:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک کے کے رہیں گے۔ مدینت زید میں کوویڈ19 پرائم اسسمنٹ سینٹر کے لیے ، اس کے اوقات کار صبح 8:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک ہیں۔

 

 جو لوگ تیز کوویڈ19 رزلٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ٹیسٹ کے نتائج ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ الہوسن ایپ اور سیہا ایپ کے ذریعے وصول کریں گے۔ 

 

 ال دھفرا ریجن کے تمام شہروں میں جتنے بھی الدھفرا ہسپتال ہیں وہ خصوصی کوویڈ19 سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان شہروں میں مدینہ زید ، گایتھی ، سیلا ، ڈیلما ، لیوا اور مرفہ شامل ہیں جہاں روزانہ 3500 تک چیک اپ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ سیہا ایپ کے زریعے آپ اپوائنمن کر سکتے ہیں۔

 

 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ کے نتائج ریکارڈ وقت میں پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ، ال دھفرا ریجن میں تمام کوویڈ19 اسکریننگ سروسز مراکز جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں اور سیہا کی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ میڈیکل ، نرسنگ اور انتظامی ٹیموں کا تعاون شامل ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: