ابوظہبی کے رہائشیوں کی ڈیڈ لائن سے پہلے کوویڈ19 بوسٹر لگوانے کی دوڑ

ابوظہبی کے رہائشیوں کی ڈیڈ لائن سے پہلے کوویڈ19 بوسٹر لگوانے کی دوڑ

آج کوویڈ19 بوسٹر خوراک لگوانے کی ڈیڈ لائن کا آخری دن ہے جس وجہ سے ویکسینیشن مراکز میں رش بڑھ گیا ہے۔ ساس

 

حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جن رہائشیوں کو کوویڈ19 سینوفارم ویکسین کی دوسری خوراک لگائے چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے انہیں بوسٹر شاٹ لگوانا لازمی ہے۔

 

رہائشیوں کو 30 دن کا رعایتی وقت دیا گیا تھا جو کہ پیر ، 20 ستمبر تک بنتا ہے۔ بیس ستمبر تک رہائشیوں کو الہوسن ایپ پر گرین سٹیٹس برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جب تک کہ وہ بوسٹر خوراک نہیں لگوا لیتے۔

 

جو رہائشی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی بوسٹر شاٹ حاصل نہیں کریں گے ان کے الہوسن ایپ پر گرے سٹیٹس ظاہر ہو گا جس سے وہ ابوظہبی سمیت میں کئی عوامی مقامات پر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

 

 ابوظہبی کے برجیل ہسپتال کے اندرونی ادویات کے ماہر ڈاکٹر فیصل حمزہ دلوی نے بتایا کہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے تحت ویکسینیشن سینٹرز میں متعدد افراد کو بوسٹر شاٹ کے لیے بکنگ کرواتے دیکھا گیا ہے۔ ویکسینیشن مراکز پر رش بڑھ رہا ہے کیونکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے۔ بہت سے لوگ ، خاص طور پر جو بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، فائزر ویکسین کا انتخاب کر رہے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ قبول ہے۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ بوسٹر وائرس سے محفوظ رہنے اور قوت مدافعت بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ کوویڈ ویکسین بوسٹر ان لوگوں کے لیے بہت اہم ہے جنہوں نے اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اپنی دوسری خوراک لینے کے چھ ماہ مکمل کر لئے ہیں۔ لوگوں کو کوویڈ19 سے تحفظ کے لیے تیسری خوراک لینی چاہیے۔ 

 

ابو ظہبی میڈیا آفس نے پہلے کہا تھا کہ سینوفارم کو چھوڑ کر دیگر ویکسین والوں کو ابھی تک بوسٹر خوراک کی ضرورت نہیں ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: