کوویڈ19: متحدہ عرب امارات نے 4 ممالک کے مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ قوانین کا اعلان کر دیا

کوویڈ19: متحدہ عرب امارات نے 4 ممالک کے مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ قوانین کا اعلان کر دیا


 نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کو درج ذیل ممالک سے براہ راست پروازوں پر آنے والوں کے لیے نئے سفری تقاضے متعارف کرائے ہیں: نائجیریا، کینیا، روانڈا اور ایتھوپیا۔

 

 ان ممالک سے آنے والوں کو 48 گھنٹوں کے اندر منفی کوویڈ19 ٹیسٹ اور روانگی کے چھ گھنٹے کے اندر ائیرپورٹ پر ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

 ٹرانزٹ پروازوں پر ان چار ممالک سے متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 48 گھنٹوں کے اندر منفی کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے اور سفر کے چھ گھنٹے کے اندر ان کی ائیرپورٹ پر روانگی کے مرکزی مقام پر ایک ریپڈ-پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جبکہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت سے پہلے ٹرانزٹ ایئرپورٹ پر ایک اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلے سے متاثر ہونے والے تمام مسافروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پروازوں میں ترمیم اور شیڈول کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت کریں اور بغیر کسی تاخیر کے اپنی آخری منزلوں پر محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں۔

 

 نظر ثانی شدہ قوانین میں درج ذیل ہدایات شامل ہیں: 

 

 براہ راست پروازیں 

 

- روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ 

- روانگی کے 6 گھنٹے کے اندر ائیرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ 

 

ٹرانزٹ پروازیں

 

- روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ 

 روانگی کے 6 گھنٹے کے اندر ائیرپورٹ پر ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ 

- متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے سے پہلے ٹرانزٹ ائیرپورٹ پر ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ


یہ مضمون شئیر کریں: