کوویڈ-19: متحدہ عرب امارات کی جانب سے روانڈا کو ہنگامی طبی امداد بھیج دی گئی

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، امداد ، مدد ، طیارے ، طیارہ ، روانڈا ، ویکسین ، ٹیسٹنگ ، صحت ، تحفظ ، القحطانی ، وباء ، سفیر ، طبی

 

متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ روانڈا بھیجا ہے جس میں نو ٹن طبی سامان، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز اور کوویڈ-19 ویکسین موجود تھی۔ روانڈا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حززہ محمد خرسان القحطانی نے کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے میں دنیا کے ممالک کی مدد کے اقدامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون خصوصاً اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ترقی کی تعریف کی۔

 

انہوں نے کہا کہ روانڈا ان پہلے ممالک میں شامل تھا جنہوں نے کوویڈ-19 سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے طبی امداد حاصل کی۔ جون 2020 میں متحدہ عرب امارات نے چار ٹن طبی سامان لے جانے والا ایک طیارہ روانڈا بھیجا تاکہ 4000 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو اس وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ القحطانی نے کہا کہ فروری 2021 میں متحدہ عرب امارات نے 7.8 ٹن طبی امداد سے بھرا ایک طیارہ بھیجا تھا۔ آج تک متحدہ عرب امارات نے کوویڈ-19 بحران کا جواب دیتے ہوئے 135 سے زائد ممالک کو 2200 ٹن سے زائد امداد فراہم کی ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی


یہ مضمون شئیر کریں: