متحدہ عرب امارات کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لئے بہترین تیار ممالک میں سے ایک ثابت ہوا ہے: محمد بن راشد

متحدہ ، عرب ، امارات ، کوویڈ19 ، وباء ، محمد ، محمدبن ، راشد ، دبئی ، المکتوم  ، چیلنج ، بہبود ، حفاظت ، بحران ، سرمایہ ، کاری ، صحت ، دیکھ ، بھال ، یکجہتی ، حکومت ، کاروبار ، ابوظہبی ، وقایہ ، کورونا ، کوویڈ ، یواےای

دبئی کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ کوویڈ-19 وباء نے لوگوں کی زندگیوں میں بے مثال خلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان غیر معمولی حالات سے نمٹنے کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اس وباء کو انسانیت کی معروف تاریخ میں درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا۔

 

شیخ محمد نے مزید کہا کہ اس وباء کے خلاف متحدہ عرب امارات کی جنگ خاص طور پر طاقت، صبر اور برداشت کی کہانی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں آزمایا گیا ہے لیکن ہم اس سے آگے نکل آئے ہیں۔

 

شیخ محمد کے مطابق کئی حوالوں سے متحدہ عرب امارات اس وباء سے نمٹنے کے لئے بہترین تیار ممالک میں سے ایک ثابت ہوا ہے۔ ہم نے نہ صرف شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور بہبود کی مؤثر حفاظت کی ہے بلکہ ہم نے بحران کے معاشی اثرات کا بھی سامنا کیا ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ہم نے اپنے بانیوں کے وژن کی بدولت عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تشکیل کے لئے جو سرمایہ کاری کی ہے، اس نے ہمارے مضبوط اداروں اور عوامی خدمات کے ساتھ مل کر ہمیں کوویڈ-19 چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔

 

شیخ محمد نے مزید کہا کہ جو چیز واقعی قابل ذکر رہی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے اور معیشت کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس وباء سے نمٹنے کے لئے درکار کوششوں اور وسائل کو متحرک کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔صحت کی دیکھ بھال کے مضبوط ردعمل کو بڑھانے میں سرکاری اور نجی شعبوں کی مشترکہ کوششیں یکجہتی کے اس جذبے کی ایک عظیم مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جذبے کے مطابق دبئی حکومت نے کاروباری اداروں کے لئے امدادی اقدامات بڑھانے کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وباء کے قلیل مدتی اثرات طویل مدتی چیلنجوں میں تبدیل نہ ہوں۔



یہ مضمون شئیر کریں: