متحدہ عرب امارات: سمارٹ ایپ کے ذریعہ کوویڈ19 جرمانوں کی ادائیگی ممکن، وزارت داخلہ

متحدہ عرب امارات: وزارت داخلہ کی سمارٹ ایپ کے ذریعہ کوویڈ19 جرمانوں کی ادائیگی

حکام نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جن رہائشیوں پر کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ اب وزارت داخلہ کی سمارٹ ایپ کے ذریعے اپنے اماراتی شناختی نمبر یا پاسپورٹ نمبر کے ذریعے جرمانہ ادا کرسکتے ہیں۔

 

 ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں وزارت نے بتایا کہ امارات کے رہائشی کوویڈ19 سے متعلقہ جرمانوں کے لئے وزارت داخلہ کی اپلیکیشن کا انتخاب کرسکتے ہیں اور بغیر کسی دشواری کے آن لائن ادائیگی مکمل کرسکتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوویڈ سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانے کی فہرست جاری کی تھی۔ کوویڈ19 احتیاطی تدابیر سے متعلقہ خلاف ورزیوں میں یہ تمام امور شامل ہیں: عوامی اجتماعات کا انعقاد ، عوامی یا نجی تقاریب کا انعقاد ، چہرہ پر ماسک نہ پہننا ، معاشرتی فاصلہ قائم نہ رکھنا ، قرنطینہ ہدایات پر عمل نا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: